قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کے دوران ڈی آر او آفس میں قائم آر ٹی ایس سسٹم ہینگ ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ 299 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد سسٹم کا رک جانا باعث تشویش ہے۔
ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ نتائج کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا تو لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک لبیک کے کارکن ڈی آر او آفس میں بنے آر ٹی ایس روم میں گھس گئے، پولیس نے ڈی آر او آفس کے دروازے بند کردیے۔
Comments are closed.