الیکشن کمشنر سندھ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 240 کراچی کورنگی 2 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ این اے 240 ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔
تحریک انصاف کے گوہر خٹک، شاہ زمان پیپلز پارٹی کے نعیم شیخ، تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ کاشف، علامہ کاشف رضوی، عبدالستار مروت، ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر، شیر زمان اور مسعود محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔
این اے 240 پر ضمنی الیکشن کے لیے 3 روز میں مجموعی طور پر 89 نامزدگی فارم حاصل کیے جاچکے ہیں۔
ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 16 جون کو ہوگی۔
Comments are closed.