کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں فائرنگ اور کشیدگی کے بعد رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے جانے والے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور پی ایس پی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نا معلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔
فائرنگ کے دوران ریسکیو ادارے کی ایمبولنس پر بھی گولیاں لگی ہیں، جبکہ علاقے میں کاروبار بند کر وا دیا گیا تھا۔
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے وقت پی ایس پی رہنما گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
انیس قائم خانی کا دعویٰ تھا کہ میری گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی، گاڑی پر 4 گولیاں لگی ہیں۔
Comments are closed.