جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زردای کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کےجنرل سیکریٹری راشد محمود سومرونے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ کی ہی نشست پر جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد سومرو نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ 

راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا یہ بھی کہا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ سندھ میں ون مین شو ہے، کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.