جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 122: بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سنائی، انہیں اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں دی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی جو معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، ان کے این اے 122 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔

این اے 122 کے ریٹرننگ افسر کا تحریری فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر احمد نے اعتراضات دائر کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.