کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالب علم کو قتل کرنے میں ملوث گرفتار ملزم کم عمر ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ اور اس میں ملوث ملزمان کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق گرفتار ملزم نظام الدین کی عمر 16 سال ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طالبعلم بلال ناصر کی موت کے بعد ہی ایس ایس پی ایسٹ کی ٹیم نے کام شروع کر دیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم نظام کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے، اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
دوسرے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری سے امید کرتے ہیں مقتول کے ورثاء کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور غربت اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا باعث ہے۔
کراچی پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کہ برائے مہربانی ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کراچی میں رہائش پذیر افغان باشندوں کو قانون کے ضابطے میں لانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.