سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کے منی لانڈرنگ کیسز واضح تھے وہ باعزت بری ہورہے ہیں۔ قوم ایک ایک چیز نوٹ کر رہی ہے، ہر چیز کا بدلہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیش گوئی ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد بہت جلد عام الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری، عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور تماچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا۔
Comments are closed.