بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کرگئے۔

 محمد انور گزشتہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

انہوں نے بیوہ اور 3 بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔

محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے  رائل فری ہاسپٹل میں صبح تین بجکر 45 منٹ پر ہوا۔

ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسہ لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ محمد انور کا شمار بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.