بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کی ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں، فواد چوہدری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی ریلی پر کراچی میں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ایم کیو ایم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پرُامن احتجاج پر سندھ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تمام اراکین اسمبلی، سینیٹرز، شعبہ جات کے ذمے دار ، ٹاؤن انچارجز کو طلب کرلیا، اندرون سندھ تمام زونز کے اجلاس بھی ایم کیو ایم نے طلب کرلیے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ  پی ٹی آئی سندھ کی لیڈرشپ اس واقعے کا بغور جائزہ لے رہی ہے، ہماری تمام حمایت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

لاٹھی چارج کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اطراف کا علاقہ میدان جنگ بنارہا، آنسو گیس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.