متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کی نماز جنازہ میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایس پی سینٹرل کا گن مین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سینٹرل کا گن مین کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کی نماز جنازہ کے وقت کانسٹیبل اکبر ایس ایس پی سینٹرل کے ساتھ شارع پاکستان پر تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل اکبر کو سینے میں تکلیف پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
Comments are closed.