منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پی ایس پی قیادت سے ملاقات متوقع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی آج پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے آفس آمد اور دونوں پارٹیوں کی قیادت کی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتائی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کی قیادت سے ملنے جانے والے ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

ایم کیو ایم کے دھڑوں کے انضمام کی کوششیں تیز ہو گئیں، اس سلسلے میں گزشتہ شب گورنر سندھ کامران ٹیسوری پی ایس پی آفس پاکستان ہاؤس پہنچ گئے جہاں خالد مقبول کی قیادت پر مصطفیٰ کمال بھی متفق ہو گئے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا مزید کہنا ہے کہ آج جنرل ورکرز اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس پی کو بلدیاتی حلقہ بندیوں پر احتجاج اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.