جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اراکین نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق گورنر سندھ  سے ملاقات کے وقت ایم کیو ایم کے وفد میں  رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔

گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق  وفد نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کو دیے گئے ظہرانے میں صدرجی ڈی اے صدرالدین راشدی ، وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے۔

 اعلامیے کے مطابق وفد  نے گورنر سندھ کو وزیرِاعظم تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.