جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں مصطفی کمال، انیس قائم خانی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور اراکین رابطہ کمیٹی موجود ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پنجاب اور سندھ کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے کے بعد نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اس معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی پی رہنما شرجیل میمن نے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات پر شق 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.