ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات جاری،ایم کیو ایم کی پہلی ترجیح کے تحت صوبے میں بلدیاتی قانون بنانے پر زور دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا فوری بلدیاتی قانون کو متفقہ طور پر اسمبلی سے پاس کرانے کا مطالبہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا سپریم کورٹ کےاحکامات پر بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے متعلقہ اداروں سے متفقہ طور پر بات کے لیے مذاکرات میں اتفاق کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں باہمی اتفاق سے جعلی ڈومیسائل کے معاملے کو بھی حل کیا جائے گا، دونوں جماعتوں کا تمام چیزوں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں وزارتیں،ضلع امور اور گورنر شپ پر مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.