متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بلدیاتی ڈرافٹ، 140 اے پر عمل درآمد پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میونسپل اداروں کی واپسی سمیت حلقہ بندیوں پر بات چیت کی گئی، جبکہ ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے نکات کو سمری میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب پی پی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم وفد رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بہادر آباد پہنچا۔
عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم کا حصہ ہوں، لوگ اپنی خواہشات پر خبریں چلاتے ہیں، ان کی خواہشات پوری نہیں ہوں گی۔
عامر خان نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کی پوسٹنگ کے معاملے پر مداخلت نہیں کی۔
Comments are closed.