متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی تین نشستوں پر فیصلہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ملیر کے حلقے این اے 229، 230 پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، مسلم لیگ ن این اے 229، 230 کی پانچ صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرے گی۔
ملیر کے حلقے این اے 231 کی قومی اور صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن ضلع جنوبی کے حلقے این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن امیدوار حصہ لیں گے، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے۔
ضلع کیماڑی کے حلقے این اے 242 پر دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں فیصلہ نہیں کر سکیں، این اے 242 پر دونوں جماعتون کی قیادت آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گی۔
کراچی کے حلقے این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ہیں۔
Comments are closed.