جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم اور ن لیگ میں این اے 242 پر ڈیڈ لاک برقرار

سندھ میں مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر اجلاس کراچی میں ہوا، دونوں جماعتوں میں این اے 242 پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر پر مشتمل وفد نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور دیگر سے ملاقات کی۔

یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹا اور بیٹی بھی قسمت آزمائیں گے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعلقات اور انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس تھا۔

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے۔

ریٹرننگ افسر نے آج تک کیلئے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کے مختلف حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق ہوا کہ انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق این اے 242 پر ڈیڈلاک برقرار رہا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نعرے بھی لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.