بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے، ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

 وزیرخزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کے لیے امیدوار حفیظ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان باہمی مشاورت کے ساتھ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ کردیا ہے، سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی کیلئے 13 بسیں نہیں دیں۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی معاملے پر وزارت کی بات نہیں کی، شہری ترقی کی بات کی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.