پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے صدر نوشاد احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کےنصاب میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائےگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نوشاد احمد شیخ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کےحوالے سے طلباء کو کچھ کنفیوژن ہے، جب تک بل پاس نہیں ہوتا، یہ ادارہ پی ایم سی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے لیے پبلک سیکٹر یونیورسٹی کو شامل کیا ہے، 13نومبر کو صوبائی اور وفاقی پبلک یونیورسٹیز کی معاونت سےایک ہی دن امتحان لیا جائے گا۔
پی ایم سی صدر نے مزید کہا کہ آرمی میڈیکل کالجز کو الگ سے ایم ڈی کیٹ کی اجازت دی ہے، ہر یونیورسٹی اپنے پیپرز خود بنائے گی اور خود چیک کرے گی، پاسنگ مارکس کم کرکے 70 فیصد سے 50 فیصد پر لائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کے سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، پی ایم سی سے پی ایم ڈی سی بن بھی جائے تو امتحانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نوشاد احمد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کا نصاب پی ایم سی کی ویب سائٹ پر پہلے ہی سے موجود ہے، جس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوکل ڈاکٹروں کے لیے این ایل ای امتحان کو ختم کردیا جبکہ باہر سے پڑھ کر آنے والے طلباء سے یہ امتحان لیا جائے گا۔
Comments are closed.