ڈیفنس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا۔
ایس ایس پی ساؤتھ، اسد رضا کے مطابق واقعے میں ملزم زبیر شاہوانی اور اس کے ساتھی ملوث ہیں، زبیر شاہوانی نے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے۔
ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق آصف شاہوانی اور اس کے ساتھیوں کو 2019ء میں ناردرن بائی پاس کے قریب قتل کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی اسد رضا کا بتانا ہے کہ اکرم ابڑو کی ہلاکت کے بعد ملزم شہر سے فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم زبیر شاہوانی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اکرم ابڑو کے قتل کی ذمے داری بھی قبول کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے، 26 جولائی کو ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.