سعودی عرب کی جانب سے ایمن الظواہری کی ہلاکت کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایمن الظواہری ان دہشت گردوں میں سے تھا جس نے امریکا اور سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی قیادت کی۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری نے سعودی شہریوں سمیت ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مارا۔
واضح رہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔
سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
Comments are closed.