اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

ایمل ولی خان کو دھمکی آمیز کال آئی ہے: ثمر بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کی ترجمان ثمر بلور نے کہا ہے کہ پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو بھی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

پشاور میں صوبائی ترجمان اے این پی ثمربلور نے نجی ڈیجٹیل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ایمل ولی کو ختم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا تحفظ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، اگر حکومت نے اس حوالے سے اقدام نہ کیا تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

ثمر بلور نے کہا کہ اے این پی کے کارکن ایک خاندان کی طرح ہیں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

ثمر بلور نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنے رہنماؤں کے تحفظ کے لیے ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.