چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت 10روپے اضافے کے بعد 130روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 150 روپے جبکہ کمرشل 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 750 روپے اور کمرشل 10 ہزار 438 روپے کا ہو گیا۔
عرفان کھوکھر کے مطابق گلگت میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3 ہزار 600 روپے میں جبکہ کمرشل سلنڈر 13 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عرفان کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو ملک بھر میں ہڑتال کر دیں گے۔
Comments are closed.