ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب کے گواہ ڈائریکٹر پیٹرولیم عبدالرشید جوکھیو پر جرح کی جو کل بھی جاری رہے گی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہدخاقان عباسی نے بتایاکہ ان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کا کورونا ٹیسٹ ابھی تک منفی نہیں آیا، جج احتساب عدالت نے کہا آپ سے کہا تھا بیرسٹر صاحب سے کہیں کسی معاون کو پیش ہونے کا کہیں، معاون وکیل کی موجودگی میں کم از کم نئے گواہ کا بیان تو ریکارڈ ہو جائے، آپ لوگ ایسے کریں گے تو روزانہ سماعت کرنا ہو گی۔
جج نے کہاکہ آپ کے وکیل بھی موجود نہیں تو پھر آپ کی موجودگی میں ہی گواہ کا بیان قلمبند ہو گا، آپ بیرسٹر صاحب سے کہیں وہ یہاں کوئی نمائندہ مقرر کریں۔
اس پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں باہر جا کر فون پر رابطہ کرنا چاہتا ہوں ،عدالت نے شاہد خاقان کو وکیل سے رابطے کی مہلت دے دی۔
ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب کے دوسرے گواہ عبدالرشید جوکھیو پر جرح کی جس کے بعد سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.