معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے پر رضامندی کے بعد ایک نئی ایپ لانچ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں لوگوں کی ترجیحات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو اپنے مستقبل کے ارادوں سے آگاہ کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ٹوئٹر خریدنا ایکس(X)، دی ایوریتھنگ ایپ کی تخلیق کی طرف ایک تیز رفتار قدم ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ’ایوریتھنگ ایپ‘ کا تصور اکثر ’سپر ایپ‘ کے لیے کیاجاتا ہے، ایشیا میں یہ تصور بڑے پیمانے پر مقبول ہے اور دنیا بھر کی ٹیک کمپنیوں نے اسے نقل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایشیائی ممالک میں اور خصوصاََ چین میں ایک ارب سے زائد صارفین اپنے روزمرہ کے تقریباً تمام کاموں کو انجام دینے کے لیے سوشل نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں، ان روزمرہ کاموں میں گروسری کا آرڈر دینا، یوگا کلاسز کا شیڈول بنانا، اور بلوں کی ادائیگی بھی شامل ہے۔
لہٰذا، ایلون ممسک کے اس ٹوئٹ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ایسی ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جوکہ صارفین کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرے۔
ایلون مسک نے یہ ٹوئٹ میڈیا رپورٹس میں اپنے بارے میں ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے پر رضا مندی کے اظہار کی خبریں سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔
Comments are closed.