ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان

کیلیفورنیا: ایلون مسک نے تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔

جمعے کے روز سربراہ ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے ٹوئٹر اشتہارات کی مد میں کمائی جانے والی آمدنی سے تخلیق کاروں کو ان اشتہارات کے دِکھائے جانے کی مد میں حصہ دے گا جو ان کے رپلائی تھریڈ میں موجود ہوں گے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ معاوضے کے لیے وہ لوگ اہل ہوں گے جو ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ کے سبسکرائبر ہوں گے۔

واضح رہے ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ فیچر  کی مدد میں صارفین سے آٹھ ڈالرز معاوضہ وصول کر رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.