اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ایلون مسک نے ٹیسلا کے 3.9 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کردیئے

امریکی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے منگل کو تقریباً 4 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کے سلسلے میں پہلی ہی 15.5 بلین ڈالرز کے حصص فروخت کرچکے ہیں اور اب انہوں نے 3.9 بلین ڈالرز کے حصص مزید فروخت کئے ہیں۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے اب مزید 19 ملین حصص کو فروخت کیا ہے جن کی مالیت 3.9 بلین ڈالرز (8 کھرب 58 کروڑ سے زائد روپے) سے زیادہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 اگست کو ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹوئٹر کی ممکنہ خریداری کے لیے وہ ٹیسلا کے حصص کی فروخت کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔

ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کمپنی میں کافی تیزی سے تبدیلیاں کی ہیں۔

اعلیٰ عہدیداران سمیت 50 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ 8 ڈالرز ماہانہ کے ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی بھی آئندہ چند ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی اور ڈیوٹی ٹائمنگ بھی 12 گھنٹے روزانہ کر دیئے ہیں۔

ایلون مسک نے ایک کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ خود بھی ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد سے ہر ہفتے 120 گھنٹے کام کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.