بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک نے خلاء سے راکٹ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر خلاء سے راکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالکن 9 راکٹ کا ایک ناقابلِ یقین ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

یہ ویڈیو ہائی ریزولوشن تو نہیں ہے لیکن زمین کی سطح کے بجائے خلاء سے راکٹ لانچ کو کیمرے کے ذریعے دیکھنا ایک دلکش احساس ہے۔

پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ جاننا تھوڑا مشکل ہے کہ ویڈیو میں کیا ہو رہا ہے لیکن اگر ناظرین کلپ کے اوپری طرف دائیں جانب دیکھتے ہیں تو ایک چھوٹا سا سفید نقطہ موجود ہے جو وہ راکٹ ہے جس کے بارے میں ایلون مسک اپنے ٹوئٹ میں بات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس راکٹ کے لانچ کے 2 مراحل ہیں، سب سے پہلے راکٹ زمین سے ٹیک آف کرتا ہے اور پھر دوبارہ استعمال کے لیے زمین پر واپس آتا ہے۔

ایمنڈا کوزر نامی فری لانس صحافی نے امریکی میڈیا کے سامنے راکٹ لانچ کے اس طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ دوسرا مرحلہ مدار میں پے لوڈ کی ترسیل کو سنبھالتا ہے، اس مرحلے میں طاقتور راکٹ کو مدار میں جلانا اور خود کو ضائع کرنا ہوتا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے خلائی آلودگی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ حالیہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسان نے اب تک مریخ کو 7 ہزار کلو گرام سے زیادہ کچرے سے آلودہ کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.