بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک میڈیا کی ضرورت سے زائد توجہ سے تنگ

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک میڈیا کی جانب سے ملنے والی ضرورت سے زیادہ کوریج سے تنگ آ گئے۔

ایلون مسک جو سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیا صرف ’کلکس‘ حاصل کرنے کے لیے ان کے نام کا استعمال کر رہا ہے۔

اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بارے میں میڈیا پر مسلسل شائع ہونے والی خبروں پر تنقید کی ہے۔

اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھ پر میڈیا کی ضرورت سے زیادہ توجہ بالکل بے کار ہے۔

ایلون مسک نے لکھا ہے کہ بدقسمتی سے، میرے بارے میں شائع ہونے والے معمولی مضامین پر بھی بہت زیادہ لنک کلکس موصول ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ میڈیا کی نظروں سے دور رہیں اور تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے مفید کام کرنے پر توجہ دیں گے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے مبینہ طور پر اپنے دیرینہ دوست اور گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کو دھوکا دیا ہے۔

اُنہوں نے قریبی دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس معاملے نے سرگئی برن کو اس سال کے آغاز میں نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں کیس فائل کرنے اور ایلون مسک سے اپنی دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.