ایلائی کوہن 22 سال میں سوئیڈن کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ بن گئے۔
سوئیڈن کونسل آف یورپی یونین کا سربراہ ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے سوئیڈش ہم منصب ٹوبیاس بل اسٹروم سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ سوئیڈن کا نیٹو میں شمولیت اختیار کرنا یروشلم اور اسٹاک ہوم کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے معاشی تعلقات کو بہتر کریں اور دفاع، جدت اور فِن ٹیک (فنانشل ٹیکنالوجیز) میں تجارت کو مستحکم کریں۔
خیال رہے کہ بطور نیٹو رکن سوئیڈن اپنے دفاعی بجٹ میں 5 گنا اضافہ کرے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ بطور یورپی یونین کونسل سربراہ سوئیڈن ایران کے جوہری خطرے کیلئے یورپ کا رویہ تبدیل کرسکتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ممالک کے درمیان دو طرفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی بات کی۔
انہوں نے معاشی تعلقات مضبوط کرنے اور فرد سے فرد کے رابطے پر زور دیا، ’کِبوٹس ٹیک‘ نامی پراجیکٹ میں سوئیڈش یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ اسرائیلی اسٹارٹ اپس کے ساتھ انٹرن شپ کریں گے۔
اسرائیل اور سوئیڈن کے تعلقات:
اسرائیل اور سوئیڈن کے تعلقات پست ترین سطح پر اس وقت پہنچے جب 2014 میں سوئیڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا اور اس وقت کی وزیر خارجہ مارگٹ وال اسٹروم نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا۔
سوئیڈش وزیر خارجہ نے 2015 کے دوران پیرس میں ہونے والے حملوں کو بھی اسرائیل فلسطین تنازع سے جوڑا تھا۔
Comments are closed.