فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی سے ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف عبور کرنے کا دعویٰ کردیا۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق جولائی 2021 سے فروری 2022 تک کراچی سے ایک ٹریلین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کراچی سے رواں سال کے دورانیے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کے لارج ٹیکس پیئر آفس کو 920 بلین کی ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ ملا تھا، لیکن ٹارگٹ سے 83 بلین روپے زیادہ ٹیکس وصول کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فروری میں ٹیکس وصولی کا ہدف 105 بلین تھا جبکہ ادارے نے 107 بلین روپے ٹیکس جمع کیا۔
Comments are closed.