فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت پہلے آپریشن پر عمل درآمد ہوا ہے۔
ترجمان اسد طاہر جپہ کے مطابق ایف بی آر نے نئے نظام کے تحت غیر اسٹیمپ شدہ چینی کے خلاف حیدرآباد میں کارروائی کی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارروائی میں گودام سے 172 غیر اسٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ٹیم نے ٹاور مارکیٹ حیدرآباد میں 12 چینی کے گوداموں کو چیک کیا، ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ اور سیلز ٹیکس رولز کی خلاف ورزی پر چینی ضبط کی۔
ایف بی آر ترجمان کے مطابق ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور راولپنڈی میں شوگر ڈیلرز کی کارروباری حدود میں بھی آپریشنز کیے ہیں۔
اسد طاہر جپہ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں چینی کے تمام تھیلوں پر ٹیکس اسٹیمپ چسپاں تھے۔
Comments are closed.