بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آر میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیولپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق غیر رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے سے غیر منقولہ پراپرٹی ٹرانسفر یا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس کلچر فروغ دینے کےلیے عوامی حمایت حاصل کی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

حکام کے مطابق ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ اسکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیپازٹ معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کےطور پر رجسٹرکرانا ہوگا اور رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.