فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو 4 ماہ کی مہلت دے دیتے ہوئے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے27 میں سے 24 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے، جون تک باقی 3 نکات پر عمل درآمد کرے۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھی پیش رفت کی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اعلیٰ سطح پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 4 ماہ بعد پاکستان کی جانب ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تصدیق کریں گے۔ دیکھیں گے پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کتنا پائیدار ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں۔
Comments are closed.