جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی کے دو افسران کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین کی کمپنی کے دو افسران کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی کمپنی کے چیف آپریٹنگ افسر رانا نسیم اور چیف فنانشل افسر محمد رفیق کوطلب کیا ہے، دونوں کو کل ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے رانا نسیم اور محمد رفیق کو نوٹس ارسال کردیئے گئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق سیکرٹری زراعت پنجاب رانا نسیم سے انہیں حاصل مراعات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، رانا نسیم سے ان کی فیملی کو بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

محمد رفیق سے 4.35 بلین روپے کی منی ٹریل کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.