چینی اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کے خلاف درج ایف آئی آر کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی،ٹیم شہبازشریف خاندان کےخلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آر کا بھی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا یا نہیں۔
ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کیلئے بیرسٹر علی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی۔
Comments are closed.