منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، شہباز شریف سے 8 افسران کے گروپ نے تفتیش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے تفتیش کےدوران ایف آئی اے کا ایک باوردی اہلکار کمرے میں داخل ہوا، تفتیشی ٹیم کے سربراہ نے باوردی ایف آئی اے اہلکار پر چلانا شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار سے سوالات اور شور شرابے پر شہباز شریف نے تفتیشی ٹیم سے احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایف آئی اے افسران سے کہا کہ اگر اس اہلکار سے آپ نے تفتیش کرنی ہے تو میں کمرے سے باہر انتظار کر لیتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں بعد میں آ جاتا ہوں، پہلے آپ اس اہلکار پر برس لیں، میرے سامنے چیخنا چلانا بند کریں، یہ طریقہ نامناسب ہے۔
Comments are closed.