وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، وہ انکوائری سے بچنے کےلیے بیرون ملک فرار ہیں۔
ایف آئی اے نے اشتہار میں کہا کہ فرح گوگی کو 30 دن میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ادارے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔
ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.