ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کر کے آن لائن دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فضائل کمال کو چھاپہ مار کارروائی میں پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی ملازمت کا جھانسہ دینے میں ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے انٹرویو کی غرض سے سادہ لوح شہری سے 8 لاکھ 50 ہزار روپےکی رقم ہتھیائی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.