پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی طرف سے ہینگزو ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے والی قومی اسکواش ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
ہینگزو ایشین گیمز کے این او سی آفس میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن تھے۔
انہوں نے اسکواش کے سلور میڈلسٹ ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور فرحان زمان کی فائنل تک رسائی پر مبارکباد دی۔
سید عارف حسن کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود ایشین گیمز فائل تک رسائی خوش آئند ہے، فائنل میں جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے کا دکھ ضرور ہے تاہم یقین ہے کہ آپ لوگ غطلیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں مزید بہتر پرفارمنس دیں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، چیف ڈی مشن منیر احمد، سیکرٹری پاکستان دستہ پرویز احمد، ڈاکٹر اسد عباس بھی موجود تھے۔
آخر میں پی او اے صدر سید عارف حسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
Comments are closed.