ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے 14 رکنی قومی ٹیم کا انتخاب

ایران میں مجوزہ ایشین والی بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 14 رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا، ٹیم 11 اگست کو تہران روانہ ہوگی۔

پاکستان والی بال ٹیم پریکٹس میچز اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے ایک ہفتہ پہلے ہی تہران روانہ ہوگی۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ 19 سے 26 اگست تک ایران میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم 11 اگست کو ایران روانہ ہوگی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایک ہفتہ قبل روانگی کا مقصد پریکٹس میچز کی بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایونٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم فائنل کرلی گئی ہے۔

پاکستان انڈر16 والی بال ٹیم اب ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

پاکستان والی بال ٹیم میں مبشر رضا، عثمان فریاد، آفاق خان، مراد جہاں، ناصر علی، بلال خان، حامد یزمان، کاشف نوید، عبدالظہیر، محمد حماد، مصور خان، مراد خان، فاروق حیدر اور دیانت علی شامل ہیں۔

برازیل کے اسانائی ریمیریس فیراز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، برازیل کے فزیکل ٹرینر لوکاس روڈریگز بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان والی بال ٹیم کو ایرانی ویڈیو اینالسٹ آرمین گولکاری کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان گروپ ایف میں بنگلہ دیش اور کوریا کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان پہلے راؤنڈ میں 20 اگست کو بنگلہ دیش اور 21 اگست کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.