اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

ایران کے شہر ارومیہ میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ ایف میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کیخلاف کھیلا اور اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کا اسکور 16-25، 14-25 اور 21-25 رہا۔

خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں بنگلادیش کی مسلسل دوسری شکست ہے وہ ناک آوٹ راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی ہے تاہم جنوبی کوریا کیخلاف میچ پاکستان کی گروپ میں پوزیشن اور ناک آؤٹ راؤنڈ میں حریف کا فیصلہ کرے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.