جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

ایشین جونیئر اسکواش: پاکستانی کھلاڑی انڈر 13، 15 اور 17 کے کوارٹر فائنل میں

چین میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے کھلاڑی انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 17 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈر 19 میں پاکستان کے انس علی شاہ کو بھارتی کھلاڑی نے شکست دے دی۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز انڈر 19 میں پاکستان کے انس علی شاہ بھارت  کے شوریا باوا کیخلاف دو۔ایک کی برتری حاصل کرنے کے بعد تین۔دو سے ناکام ہوئے۔ 

ایک گھنٹہ 10 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ بھارتی پلیئر نے 8-11، 11-9، 9-11، 11-5 اور 11-7 کے اسکور سے جیتا۔ 

عبداللّٰہ نواز نے انڈر 17 میں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں ملائیشیا کے کریتھی پیلے کو 1-3 سے شسکت دی تاہم اس ہی ایج گروپ میں عبداللّٰہ ندیم کو سیکنڈ سیڈ ملائیشیا کے لو وا سین نے 0-3 سے ہرایا۔ 

انڈر 15 میں پاکستان کے ابراہیم زیب نے سنگاپور کے ایتھان کاون کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ 

انڈر 13 میں پاکستان کے دونوں پلیئرز نعمان خان اور احمد رایان خلیلی بھارتی پلیئرز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نعمان نے شریست ایر اور احمد ریان نے ساوت روہیت پٹیل کو شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.