بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

ایشیز: پانچواں ٹیسٹ انگلینڈ کے نام، آسٹریلیا کا خواب چکنا چور

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ اوول ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 2001 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ایشیز جیتنے کا آسٹریلیا کا خواب خواب ہی رہ گیا۔

ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے 135 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز آگے بڑھائی لیکن پہلے سیشن میں ہی کرس ووکس نے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کو پویلین لوٹا دیا۔ پھر مارک ووڈ نے مارنس لبوشین کی وکٹ حاصل کرکے آسٹریلین بیٹنگ کو بریک لگادی۔

اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک ٹوٹل 238 تک پہنچادیا۔

دوسرا سیشن مکمل طور پر بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ضائع ہوگیا۔ تیسرے سیشن میں معین علی اور کرس ووکس نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

معین نے ٹریوس ہیڈ، مچل مارش اور پیٹ کمنز کی وکٹیں لیں تو ووکس نے اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کو چلتا کیا۔

نویں اور دسویں وکٹ آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اسٹورٹ براڈ نے حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 334 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ 49 رنز سے جیت کر 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.