اسکاٹ لینڈ کے ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے ایشیا کے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔
ایک بیان میں ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 14 اپریل کو 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسکاٹ ڈنکین کا کہنا ہے کہ ترکمانستان میں 13 اپریل کو 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اپریل میں گرمی کا نیا قومی ریکارڈ بن گیا۔
ماہرِ موسمیات نے کہا کہ زیادہ شدید گرمی افغانستان، پاکستان، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہے، ایشیائی ممالک میں دن گرم ہونے کے ساتھ راتیں بھی معمول سے زائد گرم رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک میں رات میں معمول سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.