ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ ماضی میں پاکستان سپر لیگ کے دوران لائٹس اور دیگر اخراجات پر پی سی بی اور پنجاب حکومت میں تنازع ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.