بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ڈھائی ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ زی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے اندر بینک کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت نے معیشت کو بچانے کیلئے اور ترقی کے لیے نئی سمت دی ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.