وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی کارروائی صرف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات نہیں کہ کسی سیاسی شخصیت کے غیر قانونی فارم ہاؤس کو گرایا گیا، ایس بی سی اے اور مقامی انتظامیہ کا آپریشن صرف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن وزیر اعظم کی پالیسی کا حصہ ہے، وزیر اعظم بھی سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروانا چاہتے ہیں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ ملیر میں جاری آپریشن وزیر اعظم عمران خان کی قبضہ مافیا کے خلاف پالیسی کی عکاسی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں، غیر قانونی فارم ہاؤس عوام کے حصے کا پانی بھی چوری کرتے ہیں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، مگر غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد، حکام سے رابطے میں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ازالہ کریں گے۔
Comments are closed.