جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پرNCOC کے شدید تحفظات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکورونا کی ویکسین کی خریداری پر اظہار اطمینان اور ایس او پیز سے متعلق عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

این سی او سی کا اسد عمر اور کورڈینیٹر حمود الزمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور کاروباری اوقات پر عمل نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے خریدی گئی سائنو فارم کی 10لاکھ ڈوزز موصول ہوگئی ہیں اور خریدی گئی ویکسین تمام وفاقی اکائیوں کو تقسیم کر دی گئی ہے۔

این سی او سی نے ویکیسن کی تقسیم پر بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ ویکسین کے مقرر کردہ اہداف پر صوبوں کو تقسیم یقینی بنائیں۔

اجلاس میں این سی او سی نے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسنیشن کا فیصلہ کیا، 65سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسنیشن کا موقع پر رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے بچوں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا اور کہا کہ گزشتہ لہروں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا کیسز کی شرح میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.