وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے امید ہے کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کا بیانِ حلفی نوازشریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری پر کابینہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکشن کمیشن کو مبینہ وڈیو پر ایکشن لینا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایکشن لیا جاتا تو آج یہ نہ ہوتا، الیکشن کمیشن ان وڈیوز کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ضروری ہے، ای وی ایم پر انتخابات ہونے پر ہی الیکشن کمیشن کو فنڈز ملیں گے۔
Comments are closed.